کشمیر میں حزب المجاہدین کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

جموں : دہشت پسند گروپ حزب المجاہدین کا ایک سرگرم ممبر توصیف احمد گوڈنا ،جو جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردانہ سرگرمیاں پھر شروع کرنے پر اکسارہا تھا گرفتار کر لیا گیا۔

ایک پولس ترجمان کے مطابق توصیف کو ،جسے ایک دوسرے نام ابو بکر سے بھی پہچانا جاتا تھا ، منگل کے روز جموں و کشمیر پولس نے ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا تھا۔

گوڈنا کا نام یکم جولائی کو گرفتار کیے گئے حزب المجاہدین کے دو اراکین سے تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ گوڈنا کی گرفتاری سے توقع ہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور نوجوانوں کے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے میں کمی واقع ہو گی۔

گوڈناحزب المجاہدین کے دہشت گرد محمد امین عرف جہانگیر کا، جس کےخلاف گذشتہ سال سری نگر کے پاریم پورہ تھانہ میں دہشت گردی کا ایک کیس درج ہے، ایک قریبی ساتھی تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hizbuls hardcore motivator touseef ahmad gudna arrested in jk in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply