کپواڑہ میں حزب المجاہدین کا ڈویژنل کمانڈر سمیر وانی مسلح تصادم میں ہلاک

سری نگر: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں منگل کے روز سیکورٹی فورسیز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کا ایک اعلیٰ کمانڈر ماراگیا۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورس اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے ضلع کے ناگری درگ مولا میں مشترکہ مہم چلائی تھی جس کے دوران جنگجوو¿ں نے سیکورٹی فورس پر فائرنگ شروع کردی۔ سیکورٹی فورس کے جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی۔
دونوں طرف سے ہونے والی فائرنگ میں ایک جنگجو مارا گیا جس کی شناخت شمالی کشمیر میں حزب المجاہدین کے ڈویژنل کمانڈر سمیر احمد وانی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ سوپور کا رہائشی تھا۔ سیکورٹی فورس نے جنگجوو¿ں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
اس واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے سڑک پر آکر مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔ مظاہرین نے اس دوران آزادی کے حق میں نعرے بازی کی اور سیکورٹی فورس کے جوانوں پر پتھراو¿ کیا۔ موقع پر اضافی فورس تعینات کردی گئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: hizbul mujahideen commander killed in kupwara in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply