کشمیر میں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے6دہشت گرد اور سوپور دھماکہ کے دونوں ملزم گرفتار

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے حزب المجاہدین کے ایک انتہا پسند جس کی شناخت صہیب احمد بھٹ ساکن چورسو اونتی پورہ ضلع پلوامہ کے طور پرہوئی ہے ، اور لشکر طیبہ کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لشکر طیبہ کے پانچ انتہا پسند شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران خسر پورہ حاجن پر پکڑے گئے۔ان کی کار سے 1ہینڈ گرینیڈ،دو اے کے 47 دو اے کے میگزین اور27اے کے رائفل کے کارتوس برآمد کیے گئے۔
صہیب کے پاس سے پولس کو اک پستول، ایک پستول میگزین اور پستول کے8کارتوس ملے ہیں۔پولیس نے سوپور بم دھماکے کرنے کے الزام میں دو انتہا پسندوں کو گرفتار کر لیا۔پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان دونوں انتہا پسندوں نے سوپور میں ٹی پی بینک کے پاس پولیس چوکی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھینکا۔ گرینیڈ تھانے کے دروازے کے قریب گرا جس سے چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں ملوث دو انتہا پسند معراج الدین میر اور محمد رفیق لون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وہ حزب میں حال ہی میں شامل ہوئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ان کی شناخت کر لی گئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ ان انتہا پسندوں کو حزب کمانڈر اعجاز میر اور بشارت احمد شیخ نے بہلا پھسلا کر تنظیم میں شامل کیا تھا۔ شیخ جمعرات کوسیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔ اس کے ساتھ ایک اور انتہا پسند بھی مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سوپور میں ایک علاقے سے دونوں انتہا پسندوں کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے دو پستول اور چار گرینیڈ بھی برآمد کئے گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hizbul militant five let men arrested in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply