کشمیر کے اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح تصادم میں انتہا پسند سمیت دو ہلاک

اننت ناگ :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورس اور جنگجوؤں کے درمیان آج صبح ہونے والے ایک شدید تصادم میں ایک انتہا پسند اور ایک عام شہری ہلاک ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ گزشتہ رات سکیورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی مہم دستہ(ایس اوجی) نے اننت ناگ میں بیج بہارہ کے کنلوان میں ایک مشترکہ تلاشی مہم کی شروع کی۔
سیکورٹی فورسز ایک خاص علاقے کا محاصرہ کر رہے تھے کہ اسی وقت اچانک وہاں روپوش انتہاپسندوںنے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ جائے حادثہ پر فوری طور پر اضافی سکیورٹی فورسز کو بھیج کر پورے علاقے کا محاصرہ کر دیا گیا۔ آج علی الصباح سکیورٹی فورسز نے وہاں تھوڑا اجالا ہونے پر تلاشی مہم شروع کر دی اور تصادم میں ایک انتہا پسند کو مار گرایا۔ فریقین کی فائرنگ میں ایک راہگیر کو بھی گولی لگ گئی ۔اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس کی شناخت نہیںہو سکی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hizbul militant civilian killed in gunfight in kashmirs anantnag in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply