سبزار بھٹ کی تدفین کے ویڈیو میں نظر آنے والا حزب کے انتہاپسند کی خود سپردگی

سری نگر:گذشتہ دنوں حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار بھٹ کی تدفین کے دوران ویڈیو میں نظر آنے والے حزب المجاہدین کے ایک بڑے انتہا پسند نے جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں حکام کے سامنے خود سپردگی کر دی۔ تحقیقات سے علم ہوا ہے کہ اس انتہا پسند کا نام دانش احمد ہے اور وہ شمالی کشمیر میں ہندواڑہ کا رہائشی ہے اور دہرا دون میں دون پی جی کالج آف ایگری کلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالبعلم ہے۔
دانش گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے حزب المجاہدین کے کمانڈر سبزار احمد بٹ کا قریبی ساتھی ہے۔ حزب جنگجو برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سبزار احمد کو ہی وادی میں نیا کمانڈر بنایا گیا تھا ۔دانش 2016کے ہنگاموں میں ہندواڑہ میں پتھراؤ کے واقعات میں بھی ملوث تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hizb militant spotted in funeral video surrenders in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply