کشمیر میں موسم سرما کی دوسری بھاری برفباری ، نظام زندگی مفلوج

سری نگر: وادی کشمیر میں پیر کو علی الصباح برف باری کا تازہ سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئے ہیں۔ برف باری کے باعث وادی کو خشکی کے راستے سے بیرون دنیا سے جوڑنے والی 300 کلو میٹر طویل سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی سروس اور ریل سروس متاثر ہوگئی ہے۔ تا دم تحریر وادی کے سبھی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری تھا۔ برف باری کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں اور راہگیروں کی نقل وحرکت جبکہ بجلی کی ترسیل اور ڈش ٹی وی سروس متاثر ہورہی ہے۔ پیر کی صبح جب اہلیان وادی نیند سے اٹھے تو کھلے میدانی، مکانوں و عمارتوں کی چھتوں اور درختوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی تھی۔ برف باری کے پیش نظر بیشتر لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔
تاہم سخت سردی کے باوجود نوجوانوں اور بچوں کو موسم سرما کی اس دوسری بھاری برف باری کا مزAہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ نوجوانوں اور بچوں کو ’ اسنو مین‘ بنانے اور ایک دوسرے پر برف پھینکنے میں مصروف دیکھا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy snowfall in kashmir normal life thrown out of gear in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply