جموں و کشمیر : ایل او سی پر پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،ہندوستانی فوج نے بھی جواب دیا

جموں : پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیر کے روز جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر مارٹر گولے داغے اور فائرنگ کی۔

ہندوستانی فوج نے اس کا منھ توڑ جواب دیا۔ہندوستانی فوج کے پبلک ریلیشنز افسر (پی آر او) کے ایک بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے سوموار کو صبح سوا آٹھ بجے راجوری ضلع کے نوشیرہ سیکٹر میں ایل او سی پر مارٹر گولے برساکر اور چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کر کے بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

پاکستان کی جانب سے پونچھ میں ایل او سی سے متصل ہندوستان کے رہائشی علاقوں کو ہدف بنا کر بھاری اسلحہ استعمال کرنے اور 120ایم ایم مارٹر بموں سے مار کرنے کے پیش نظر لوگوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

چار روز کے اندر پاکستان کی جانب سے یہ دوسری جنگ بندی خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو پاکستانی فوجیوں نے پونچھ میں سواجین سیکٹر کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کی تھی جس میں 3افراد زخمی ہو گئے تھے۔

گذشتہ ہفتہ منگل کے روز پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تسلسل سے خلاف ورزی پر جوابی کارروائی میں ایل او سی پرواقع7 پاکستانی فوجی چوکیاں تباہ کر دی تھیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy firing on loc in rajouri indian army retaliates in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.