امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملہ تمام مسلمانوں اور کشمیریوں کے نام پر بدنما داغ:محبوبہ مفتی

سری نگر : جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اننت ناگ میں امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملہ تمام مسلمانوں اور کشمیریوں کا نام پر دھبہ ہے۔کل ایک اسپتال می زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واردات پرہر کشمیری کا سر شرم سے جھکا ہے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام دشواریوں اور پریشانیوں کے باوجود یاتری ہر سال یاترا کے لیے کشمیر آتے ہیں۔ اور آج سات یاتری دہشت گردانہ حملہ میں مارے گئے۔میرے پاس مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
مجھے امید ہے کہ سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولس حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امرناتھ یاتریوں سے بھری ایک بس پر اننت ناگ میں دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جس میںسات یاتری ہلاک ہو گئے تھے۔ دریں اثنا وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس دہشت گردانہ حملہ کے پیش نظر آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔جس میں قومی سلامتی مشیر اجیت دوول ، وزارت داخلہ مرکزی نیم فوجی دستوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Head of every muslim and kashmiri hangs in shame over attack mehbooba in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply