جموں وکشمیر کے تمام پولس عہدیداروں کی فیس بک پر دستیابی یقنی بنانے کے لیے ہدایت نامہ جاری

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے عوام تک پہنچنے اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے اپنے اہلکاروں کو سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کہا ہے۔ محکمہ پولیس نے اس سلسلے میں ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے نام ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں پولیس تھانوں کو اس ڈیجیٹل دور میں عوام کی پولیس تک رسائی کو آسان بنانے اور خطے کے امن کو تہس نہس کرنے کی غرض سے سوشل میڈیا پر موجود ’سماج دشمن‘ و ’ملک مخالف عناصر‘کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے فیس بک پر اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’ریاست بھر کے تمام پولیس تھانوں کے اسٹیشن ہاوس آفیسروں کو لوگوں سے رابطہ بڑھانے کے لئے فیس بک پر کھاتے کھولنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ’ڈیجیٹلائزیشن کے اس دوران میں ہر ایک کام میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل بڑھ رہا ہے۔ ہمیں بھی لوگوں تک پہنچنے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہیے‘۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ’ابھی تک قریب 50 پولیس تھانوں نے فیس بک پر اپنے کھاتے کھولے ہیں۔ ان فیس بک اکاؤنٹس پر لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہونا بھی شروع ہوگئی ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ضلعی پولیس سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کو فیس بک پر اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت جاری کریں اور ان اکاؤنٹس پر چوبیسوں گھنٹوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Have facebook accounts to monitor trouble mongers jk police to cops in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply