شیعہ عالم آغا حسن کی رہائش گاہ پر این آئی اے کے چھاپے کے خلاف کشمیر کے بڈگام میں ہڑتال

سری نگر:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئے اے) کی جانب سے سینئر حریت رہنما اور معروف شیعہ عالم آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور ان کے اہل خانہ کی مبینہ ہراسانی کے خلاف وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں جمعہ کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔ جانچ ایجنسی این آئی اے نے جمعرات کی صبح قصبہ بڈگام کی شریعت آباد میں واقع آغا حسن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، تاہم جب ایجنسی کے اہلکاروں نے شام دیر گئے تک تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا تو سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آغا حسن کی رہائش گاہ پر امڈ آئے اور کشمیر کی آزادی کے حق میں اور این آئی اے کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔ شدید نعرے بازی کے بعد این آئی اے نے طویل وقت تک جاری رہنے والی تلاشی کا سلسلہ روک کر ہمہامہ میں واقع اپنے کیمپ کی راہ پکڑ لی۔ این آئی اے کی جانب سے آغا حسن اور ان کے اہل خانہ کی مبینہ ہراسانی کے خلاف قصبہ بڈگام میں جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ قصبہ بھر میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آواجاہی معطل رہی۔ سرکاری دفاتر اور بینکوں میں معمول کا کام کاج متاثر رہا۔ قصبہ میں واقع بیشتر تعلیمی اداروں نے آج تعطیل کا اعلان کیا ہے

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hartal in budgam against nia raid on shia clerics residence in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply