جموں میں اسلحہ و کارتوسوں کے ساتھ خطرناک جرائم پیشہ گرفتار

جموں: جموں پولیس نے شہر کے مضافات سے ایک بدنام زمانہ مجرم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ڈبل بیرل بندوق اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات ملنے پر پولیس نے گذشتہ رات شہر کے مضافاتی علاقہ سیورا گنگ یال میں ناکہ بٹھاکر مجرم پرم جیت سنگھ عرف مرغا عرف پن کاج ساکنہ گنگ یال کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجرم کے قبضے سے ایک 12 بو ر کی دو نالی بندوق کے علاوہ12 بور بندوق کے 12 کارتوس، پستول کے 18 کارتوس اور315بندوق کا ایک کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسلحہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Title: hardcore criminal arrested with gun cartridges in jammu in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply