ہندواڑ ہ میں احتجاجیوں پر فائرنگ کرنے والا پولس اہلکار معطل

سری نگر: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ میں احتجاجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) کو معطل کر دیا گیا۔منگل کے روز اس افواہ کے بعدکہ اسکول جانے والی لڑکیوں سے ایک فوجی نے چھیڑ خانی کی ہے سیکورٹی فورسز کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولس فائرنگ میں دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی۔
جبکہ فائرنگ میں زخمی خاتون بعد میں زخموںکی تاب نہ لا کر چل بسی۔بعد میں فوج نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میںاس لڑکی کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ کسی فوجی نے چھیڑ اکنی نہیں کی بلکہ ایک لڑکا اسے تنگ کر رہا تھا۔ہلاک شدگان کی شناخت 21سالہ اقبال فاروق پیر، 22سالہ نعیم قادر بھٹ اور راجا بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل این این جوشی نے کہا کہ اس لڑکی کا ویڈیو اس امر کی تصدقی کرتا ہے کہ چھیڑ خانی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔دریںاثنا وزیر دفاع منوہر پاریکر نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو یقین دہانی کرائی کہ اس واردات کے اصل ذمہ داروں تک پہنچنے کے لیے ایک میعاد بند تفصیلی تحقیقات کرائیںگے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Handwara firing cop suspended army releases video refusing molestation by soldier in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply