جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے

سری نگر: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے قصبہ ہندو اڑہ کے انیسو گاؤں میں شب بھر چلنے والی انسداد دہشت گردی کارروائی میں سلامتی دستوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔اس کارروائی کے دوان ایک خاتون بھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی۔
کارروائی کے بعد سوپور، باہمولہ، ہندواڑہ اور کپواڑہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔کاروائی کے بعد سلامتی دستوں نے تلاش مہم شروع کر دی جا ابھی تک جاری ہے۔
ابھی تک ان دہشت گردوں اور خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن ابتدائی رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تینوں دہشت گردپاکستانی ہیں اور ان کا تعلق لشکرطیبہ سے ہے۔
یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر رات تین بجے سی آر پی ایف کی 92بٹالین کے جوانوں نے 22راشٹریہ رائفل اور جموں و کشمیر پولس کے اہلکاروںکے ساتھ مل کر علاقہ کا محاصرہ کر کے کی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Handwara encounter 3 lashkar e taiba terrorists killed in jammu and kashmirs unisoo village in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply