سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہو ئے میجر سمیت4 فوجی ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر کے گریز میں ہندوستانی علاقہ میں سرحد پار سے انتہاپسندوں کی در اندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ہندوستانی فوج کے ایک افسر سمیت چار فوجی ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کے تبادلہ میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے سرحد پار سے دہشت گردوں نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے گریز میں در اندازی کی کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں نے گھات لگا کر فوج کی گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں ایک میجر اور تین فوجی ہلاک ہو گئے۔

لیکن ہندوستانی فوج نے منھ توڑ جواب دیا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ان چاروں کی شناخت میجر کے پی رانا ، حولدار جامی سنگھ اور وکرم جیت اور رائفل مین من دیپ کے طور پر کی گئی ہے۔رپورٹوں کے مطابق جس وقت دہشت گرد در اندازی کی کوشش کر رہے تھے تو پاکستانی فوج ان کی طرف سے ہندوستانی فوج کی توجہ بھٹکانے کے لیے کورنگ فائرنگ کر رہی تھی۔

لیکن ہندوستانی فوج نے بھی سخت جوابی کارروائی کر کے در اندازی کی کوشش کو نہ صرف ناکام بنا دیا بلکہ 4 دہشت گردوں کو مار بھی گرایا۔

واضح ہو کہ پیر کے روز بھی القاعدہ سے وابستہ انصر غزوات الہند کی دہشت گردانہ حملے کی ایک بڑی سازش کو ،جو یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں تسلسل سے بم دھماکے کرنے کے لیے رچی گئی تھی ، جموں میں عرفان حسین وانی نام کے ایک انتہاپسند کو گرفتار کر کے ناکام بنادیا تھا۔

یہ انتہاپسند جو جموں کے گاندھی نگر کا رہائشی تھا کسی رابطہ کارکو 8کارآمد بم دینے نئی دہلی جانے والا تھا۔ اس کے پاس سے55ہزار روپے نقد بھی ملے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurez four army men including major martyred in jk 4 terrorists killed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment