جموں و کشمیراسمبلی میں ہمہ پہلو بحث کے بعد ہی جی ایس ٹی لاگو کیا جائے گا: وزیرتعمیرات عامہ

سری نگر: جموں وکشمیر میں تعمیراتِ عامہ کے وزیر اور سرکار کے ترجمان نعیم اختر نے کہا ہے کہ سرکار ریاست کی خصوصی پوزیشن کو تحفظ دینے کے لئے کوشاں ہے اور جی ایس ٹی کی عمل آوری کے وقت اسے دھیان میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اسمبلی میں ایک خصوصی بل لائے گی اور جی ایس ٹی کی عمل آوری کے حوالے سے اسمبلی میں مدلل بحث کی جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ قومی غذائی ایکٹ اور پنچایتی ایکٹ کے معاملے میں ریاستی قانون سازیہ نے اپنا ایکٹ متعارف کیا اور جی ایس ٹی کے حوالے سے بھی یہی لائحہ عمل برتا جائے گا۔
وزیر نے کہا کہ جی ایس ٹی کی عمل آوری سے اشیا سستی ہوں گی کیونکہ اس سے روائتی دوہرے ٹیکس کے عمل سے چھٹکارہ ملے گا اور ریاست سے تعلق رکھنے والے صارفین کو فائدہ ملے گا۔ وزیر نے کہا کہ جی ایس ٹی پوری دنیا میں ایک نظم بن چکا ہے کیونکہ اقتصادیات پر اس کے کافی فوائد ہیں۔ وزیر نے افسران کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چند خود غرض عناصر ہمیشہ ریاست کے مفادات کو زک پہنچانے میں لگے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی آئین کے تحت ریاست کی خصوصی پوزیشن سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gst in jk only after thorough discussion in assembly naeem akhtar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply