جموں و کشمیر میں کانگریس ، پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کا مخلوط حکومت بنانے کا منصوبہ

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں گورنر راج کے اختتام کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے ریاست میں سیاسی پارہ گرم ہونے لگا ہے اور ابھی تک سجاد لون اور بی جے پی کے درمیان انتخابی اتحاد کی باتوں سے ہی ہلچل مچی ہوئی تھی کہ کانگریس، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس نے باہم پینگیں بڑھا کر سیاسی طوفان برپا کر دیا۔

کیونکہ ان تینوں پارٹیو ں نے، جو ابھی تک باہم دشمن تھیں ،ریاست سے بی جے پی کے مکمل انخلا اور مرحوم علیحدگی پسند لیڈر عبد الغنی لون کے علیحدگی پسند بیٹے سجاد غنی لون کے وزیر اعلیٰ بننے کے خواب کو چکنا چور کرنے کے لیے انتخابی مفاہمت کر کے مخلوط حکومت سازی کے تانے بانے بننے شروع کر دیے۔

کانگریس کے ممتاز رہنما و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے بدھ کے روز بتایا کہ ایک تجویز کے طور پر اس ضمن میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں پارٹیوں کا یہ کہنا تھا کہ کیوں نہ ہم تینوں مل کر ہی حکومت بنالیں۔

انہوں نے کہاکہ ابھی حکومت بنانے کا وقت نہیں آیا ہے اور فی الحال صرف ایک تجویز کے طور پر بات چل رہی ہے۔ اگر ان تینوں پارٹیوں کے اتحاد سے مخلوط حکومت کا وجود عمل میں آتا ہے تو ان تینوں لیڈران میں سے کسے وزارت اعلیٰ کی گدی پر بٹھایاجائے گا اس کا فیصلہ کرنا کسی ٹیڑھی کھیر سے کم نہیں ہے کیونکہ تینوں ہی کسی نہ کسی دور میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور ایک میان میں دو نہیں تین تلواریں ۔۔۔۔؟

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Grand alliance in the making in jk as pdp nc and congress to meet in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.