حکومت حریت کانفرنس قیادت کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: گیلانی

سری نگر:وادی کشمیر میں حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے علیحدگی پسند لیڈران کی گرفتاری پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام دشمنی کی آڑ میں اس طرح کی کاروائیوں کے لئے ممد اور معاون کے طور دست تعاون فراہم کررہی ہے۔بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس کی طرف سے جاری بیان میں الزام لگایا گیا کہ این آئی اے کو حریت پسند قیادت کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور استعمال کیا جارہا ہے تاکہ وہ لوگوں کے تحریک آزادی سے متعلق ان کے جذبات کی ترجمانی کرنے سے باز رہیں۔
حریت نے حکومت ہند پر الزام عائد کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی پس منظر میں حل کرنے کے بجائے دھونس دباؤ سے کام لے رہی ہے اور جموں کشمیر کی آزادی پسند قیادت اور عوام کے خلاف زعفرانی ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ حریت نے قائدین کی گرفتاریوں اور انہیں دہلی کی عدالت میں پیش کرنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند اور اس کے مقامی معاونین حریت قیادت کو نفسیاتی دباؤ میں لانے کے لئے فرضی اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں ،حالانکہ تلاشی کاروائیوں کے دوران انہیں کوئی ایسی خاص چیز نہ ملی جس کی بنیاد پر وہ قائدین کے خلاف الزام ثابت کرسکیں۔
حریت نے کہا کہ ان کاروائیوں کا مقصد اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ حریت قائدین عوام کے جزبہ آزادی کی ترجمانی کا فریضہ ترک کریں اور اس طرح ریاست میں ڈھائے جارہے مظالم پردہ پڑ جائے اور عالمی برادری اصل حقائق سے بے خبر رہ جائے۔ حریت نے اپنے بیان میں بھارتی قائدین اور مقامی معاونین کو اس طرح کے حربوں کے لئے ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ اگر اس سلسلے کو فوری طور بند نہ کیا گیا تو وہ عوام کو اعتماد میں لے کر اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt using nia as war weapon against leadership geelani in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply