کرفیو لگا کر گیلانی اورمیر واعظ کو گرفتار کر کے کولگام چلو‘ کال ناکام بنادی گئی

سری نگر: کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو جنوبی کشمیر میں گذشتہ اٹھارہ دنوں سے عائد کرفیو میں مزید سختی برتتے ہوئے علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے دی گئی ’کولگام چلو‘ کی کال کو ناکام بنادیا۔
خیال رہے کہ علیحدگی پسند قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے 27جولائی کو مکمل ہڑتال کے ساتھ ساتھ حریت پسندقیادت اور عوام کو ضلع کولگام کا رخ کرنے کو کہا تھا۔ تاہم کشمیر انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے چار اضلاع کولگام، اننت ناگ، شوپیان اور پلوامہ میں عائد کرفیو میں مزید سختی برتتے ہوئے علیحدگی پسند قیادت کے اس پروگرام کو ناکام بنادیا۔
وادی میں کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے سے روکنے کے لئے تقریباً تمام علیحدگی پسند لیڈران کو تھانہ یا خانہ نظربند رکھا گیا ہے۔ اگرچہ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی اور میرواعظ مولوی عمر فاروق نے اپنی خانہ نظر بندی توڑتے ہوئے کولگام کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تاہم ان کی رہائش گاہوں کے باہر پہلے سے تعینات ریاستی پولیس کے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیکر نزدیکی پولیس تھانوں کو منتقل کیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: govt bans kulgam chalo arrrests geelani mirwaiz in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply