زلزلے سے کشمیر میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور کو نقصان، گرڈر گر گیا

سری نگر: بدھ کے روز شمالی ہند میں 6.1کی شدت سے آنے والے زلزلے میںیوں توکوئی جانی و مالی نقصان کی کسی شہر سے خبر نہیں ملی ہے لیکن اس کا اثر کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں ضرور دیکھنے کو ملا۔ اس زلزلے سے سرینگر میںایک زیر تعمیر فلائی اوور کا کئی ٹن وزنی گرڈر نیچے کھڑی ایک کرین پر گر گیا۔
اتفاق سے اس وقت نہ تو کرین میں ڈرائیور تھا اور نہ ہی وہاں مزدور موجود تھے۔وہ سب لنچ ہوجانے کے باعث کھانا کھانے جا چکے تھے۔ا ایک عینی شاہد کے مطابق یہ گرڈر گذشتہ شب ہی ستونوں پر رکھا گیا تھا۔
اور چونکہ ابھی پوری طرح نصب نہیں کیا گیا تھا اس لیے زلزلہ سے گرگیا۔لیکن ای آر اے کشمیر کے ڈائریکٹر ستیش رازدان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کرین یہ گرڈر ستونوں پر رکھ رہی تھی کہ زلزلہ آنے سے کرین بھی زمین کے ساتھ لرزنے لگی اور گرڈر کو توازن بگڑنے سے وہ کرین پرہی گر گیا۔
لیکن اس بات میں ا سلیے وزن محسوس نہیں ہو رہا کیونکہ فوٹو میں گرڈر کو کرین کے اس حصے پر گرا دکھایا گیا ہے جہاں ڈرائیور بیٹھا ہوتا ہے ۔اور پھر بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس لیے عینی شاہد کی بات ہی درست محسوس ہوتی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Girder falls down from under construction srinagar flyover as quake jolts kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply