گیلانی نے نہتوں کے قتل کو تحریک کے لیے زہر ہلاہل قرار دیا

سری نگر: (یو ا ین آئی) بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جنوبی کشمیر کے ترال میں ایک خاتون اور ضلع اننت ناگ کے آرونی میں ایک غیرریاستی شہری کے قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام لوگوں کا قتل چاہے کسی کے بھی ہاتھ سے ہو، ہماری تحریک کے لیے سم قاتل ہے۔
انہوں نے کہا مسلح تصادم میں ایک دوسرے کے ہاتھوں لڑائی میں کوئی کسی کو مارے یہ بات قابل فہم ہے، لیکن کسی نہتے انسان کو قتل کرکے نہ تحریک کی کوئی خدمت کی جاسکتی ہے اور نہ ہی یہ عمل اخلاقی اقدار کے مطابق ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gilani condemns killing of woman and non kashmiri man in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply