گیلانی اور میرواعظ کو خانہ نظربند کر دیا گیا،یاسین ملک بدستور تھانہ نظر بند

سری نگر: حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہوں سید علی گیلانی اور میرواعظ مولوی عمر فاروق کی،جنہیں کل حراست میں لیکر تھانہ میں نظر بند رکھا گیا تھا، تھانہ نظربندی ختم کرکے اپنے اپنے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ۔
دوسری جانب جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ ( جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو 9 جولائی سے بدستور پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں قید رکھا گیا ہے، جبکہ متعدد دیگر علیحدگی پسند لیڈران کو بھی بدستور تھانہ یا خانہ نظربند رکھے گئے ہیں۔
حریت کانفرنس (ع) کے ترجمان شاہد الاسلام نے یو این آئی کو بتایا کہ میرواعظ کو کل رات دیر گئے تھانے سے رہا کرکے پھر سے نظراپنی رہائش گاہ پر نظربند کردیا گیا۔ مسٹر گیلانی کو بھی کل رات تھانے سے رہا کرکے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔ (یو ا ین آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Geelani mirwaiz again put under house arrest malik still under detention in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply