کشمیر کے پلوامہ ضلع میں انتہا پسندوں کے حملے میں پھل فروش ہلاک

سری نگر: (یو ا ین آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں جمعہ کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ایک میوہ فروش کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’نامعلوم بندوق برداروں نے پیشے سے میوہ فروش رفیق احمد بٹ پر ترال کے مین چوک میں گولیاں چلا کر شدید زخمی کیا‘۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی رفیق احمد کو پہلے سب ضلع اسپتال ترال اور بعدازاں تشویشناک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگ منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی)نے کہا ہے کہ میوہ فروش پر گولیاں چلانے میں جنگجو ملوث ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ’ترال میں جنگجوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری رفیق احمد اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گیا‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fruit seller shot at in tral kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply