کشمیر میں کرفیو کے باعث جامع مسجد سمیت کئی مساجد میں ا یک بار پھر جمعہ کی نماز نہ ہو سکی

سری نگر: (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں کرفیو کے باعث جمعہ کو مسلسل چودہویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔ کرفیو کی وجہ سے آج سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور متعدد دیگر مساجد میں مسلسل دوسرے جمعہ کو بھی نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی۔
جن مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئیوہاں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس دوران کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ اِن میں سے بیشتر احتجاجی مظاہرے پرامن رہے۔ دوسری جانب وادی میں موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے اور لوگ ایک دوسرے کی سلامتی کو لیکر سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
وادی کے ساتھ ساتھ جموں خطہ میں بھی انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل ہی رکھا گیا ہے۔ لی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی گذشتہ چودہ روز سے بدستور معطل ہے۔ کشمیر انتظامیہ نے کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے سے روکنے کے لئے بیشتر علیحدگی پسند لیڈران 9 جولائی سے مسلسل خانہ یا تھانہ نظربند ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کو گذشتہ 13 دنوں کے دوران متواتر کرفیو اور ہڑتال کے باعث دس ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔قابل ذکر ہے کہ وادی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے جمعرات کو یہاں ریاستی وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کی صدارت میں ایک کل جماعتی اجلاس ہوا جس میں متعدد قرار دادیں منظور کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی نے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے سیاسی مجموعی ایجنڈا کے ایک حصے کے طور تمام فریقوں کو ساتھ لے کر چلنے پر زور دیا ۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
انہوں نے میٹنگ میں کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک کی سیاسی قیادت کو تمام متعلقہ فریقوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اور سیاسی ایجنڈا کی پاسداری کرنا ہوگی۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Friday prayers banned in jama masjid srinagar again in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply