بالائی کشمیر میں برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارشوں سے عام زندگی درہم برہم

سری نگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ منگل کی علی الصباح شروع ہوا۔ تازہ بارشوں کے سبب معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے وادی کے بالائی علاقوں خاص طور پر سری نگر جموں اور سری نگر لیہہ قومی شاہراہوں پر مٹی یا برفانی تودے گر نے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ وادی میں بارش یا برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے 7 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جہاں شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بارش اور برف کے ایک ساتھ گرنے کا سلسلہ جاری ہے، وہیں جنوبی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہل گام میں بارشیں ہورہی ہیں۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fresh snowfall on upper reaches light rain in plains in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply