کشمیر کے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں زبردست برفباری،ہر طرف سپیدی چھا گئی

سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگراور اس کے نواحی علاقوں میں آج صبح تازہ برفباری کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔ برفباری اتنی شدید تھی کہ پورا علاقہ سفید چادر سے ڈھک گیا ۔
شہر سمیت پورے علاقے میں لوگوں کو بجلی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ پچھلی ایک دہائی سے زیادہ وقت کی سب سے زیادہ بجلی کٹوتی ہے۔ سرینگر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج صبح چھتوں اور درختوں کے اوپری حصے پر برف کی چادر سے ڈھک گئے ۔ان علاقوں میں کل بارش بھی ہوئی تھی۔
سڑکوں پر بھی برف کی چادر بچھی ہوئی تھی لیکن دن چڑھنے اور گاڑیوں کے چلنے کی وجہ سے برف پگھلنے لگی تھی۔تاہم میدانوں اور گاڑیوں کے اوپر بھی برف جمی نظر آرہی ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹے کے دوران اس علاقے میں اور بارش ہونے اور برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیاہے۔
علاقے کی زیادہ تر سڑکوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے پیدل مسافروں اور گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔تاہم پلواما میں کل سکیورٹی دستوں کی مبینہ فائرنگ میں دوافراد کے ہلاک ہونے کے بعد علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کے اعلان کی وجہ سے زیادہ تر لوگ گھروں میں ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کوسکیورٹی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں لشکرطیبہ کے دو انتہا پسند مارے گئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fresh snowfall kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply