کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے موسم اور ٹھنڈا

سری نگر:وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں بدھ کو تازہ برف باری جبکہ میدانی علاقوں بشمول سری نگر میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے میدانی حصے میں بارش ہوئی ہے۔ رات کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کے باعث وادی اور خطہ لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
تاہم بدھ کو دن بھر یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں جس کے باعث گھروں میں بیٹھے افراد کو کانگڑیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران چند ایک مقامات پر بارش یا برف باری ہوسکتی ہے۔ گلمرگ سے ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو فون پر بتایا ’گلمرگ کے بالائی علاقوں بشمول کونگ ڈوری، کھلن مرگ اور افروٹ میں تازہ برف باری ہوئی ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ گلمرگ کے میدانی حصے میں بدھ کی علی الصبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سری نگر۔ لیہہ شاہراہ پر زوجیلا، مین مرگ اور دوسری مقامات پر بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔ تاہم برف باری کے باوجود شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری رکھی گئی ہے۔
وسطی کشمیر میں واقع پوتر امرناتھ گھپا کے بیس کیمپ بال تل میں بھی برف باری ہوئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول پوتر امرناتھ گھپا اور اس سے ملحقہ مقامات شیش ناگ، مہاگنس، پسوٹاپ اور پنج ترنی میں درمیانہ سے بھاری درجے کی برف باری ہوئی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fresh snowfall in upper reaches in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply