جموں ۔سری نگر قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند

سری نگر:بارش اور تازہ برف باری کے سبب مٹی کے تودے اور پتھر گرآنے کے بعد 300 کلو میٹر طویل سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ شاہراہ پر گذشتہ رات بارش اور تازہ برف باری کے سبب متعدد مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گر آئے جس کے بعد اس پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔
انہوں نے بتایا ’رام بن اور رامسو کے درمیان والے حصے میں کل رات دیر گئے بھاری بھرکم مٹی کے تودے اور بڑے بڑے پتھر گرےجس کے بعد ہمیں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روکنی پڑی‘۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ جواہر ٹنل اور بانہال کے حصوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جبکہ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fresh snowfall in jk nh closed in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply