کشمیر مذاکرات میںجموں اور لداخ کے لوگوں کو بھی شامل کیا جائے:پینتھرس پارٹی کا مطالبہ

جموں: جموں کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے کشمیر مسئلے پر بات چیت میں جموں اور لداخ کے لوگوں کو بھی شامل کئے جانے کی وکالت کی ہے۔ پارٹی صدر بلونت سنگھ منکوٹیا نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ ان کی قیادت میں پارٹی کے دو رکنی وفد نے کل سرینگر میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ کشمیر مسئلہ صرف کشمیر کا نہیں ہے بلکہ پورے جموں کشمیر کا ہے۔
وفد نے کہا کہ کشمیر مسئلے پر کسی بھی بات چیت میں جب جموں اور لداخ کے لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا تبھی مسئلے کا حل ممکن ہے۔ وفد کے دوسرے رکن ایم اندرابی تھے۔ پارٹی نے وادی کے خراب حالات کے لئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کو بھی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ریاست میں فوری طورپر صدر راج لگانے کا مطالبہ کیا۔
پارٹی نے کہا کہ اس بار رمضان کے دوران علیحدگی پسند رہنماؤں نے پہلی بار ریکارڈ تعداد میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا تھا۔ ان افطار پارٹیوں میں پاکستان کے پرچم لگائے گئے تھے اور پاکستان نوازنعرے بھی لگائے گئے۔(یو این آئی)

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Freedom given to secessionists has led to chaos in kashmir says mankotia in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply