جموں میں سڑک حادثہ میں 4نوجون ہلاک

جموں:پولس کے مطابق جموں اخنور روڈ پر اس وقت چار نوجوان ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا جب ان کی کارمخالف سمت سے آنے والی مال سے بھرے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔یہ حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں جموں کے مضافات میں بٹارا ۔کناچک کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ 20تا25سال کی عمر کے پانچ نوجوان اخنور سے جموں جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ چار لڑکوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ہلاک شدگان کی میں سے تین کی شناخت 22سالہ رانا پرتاپ سنگھ،22سالہ دھرویندر سنگھ ساکنان مرجالی اور اخنور کا رہائشی 20سالہ بھوپندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

چوتھے کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔25سالہ ایس کمار کو ،جو شدید زخمی ہے،گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four youths killed in road accident in jammu in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply