کشمیر میں انتہاپسندوں کے گرینیڈحملے میں سیکورٹی فورسزکے چار اہلکار زخمی

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کانہامہ ماگام میں پیر کے روز انتہاپسندوں کے ایک گرینیڈ حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اور جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہاپسندوں نے پیر کی سہ پہر قریب ساڑھے تین بجے ضلع بڈگام کے کانہامہ ماگام میں سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کی مشترکہ پارٹی کو نشانہ بناکر ایک گرینیڈ پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
انہوں نے بتایا ’اس گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کے تین اور ریاستی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘۔ سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ انتہا پسندوں نے آج سہ پہر کے وقت کانہامہ ماگام میں سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا۔ اس حملے میں تین سی آر پی ایف اور ایک ریاستی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں‘۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four securitymen injured in grenade attack in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply