جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں بم دھماکہ،4پولس اہلکار زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک دستی بم پھٹنے سے چار پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔ایک دستی بم پلوامہ میں تحصیل دفتر کے قریب پھٹا جس میں چار پولس اہلکار معمولی طور پر زخمی ہو گئے۔
پولس کے مطابق تمام زخمی خطرے سے باہر ہیں۔دھماکے کے بعد سلامتی دستوں نے پورے علاقہ کا محاصرہ کر لیا اور بم نصب کرنےوالوں کی تلاش شروع کر دی ۔
اس سے قبل پاکستان نے بھی بین الاقوامی سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور مارٹروں سے گولے داغ کر ایک بی ایس ایف جوان اور ایک خاتون سمیت2شہری ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four policemen injured in grenade blast in pulwama district in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply