کشمیر کے باندی پورا میں مکان پربرف کا تودہ گرنے سے کنبہ کے چار افراد ہلاک

سری نگر: شمالی کشمیر میں اس قدر زبردست برفباری ہو رہی کہ سرحدی ضلع باندی پورہ کے تولیل میں ماں باپ اور دو بچے برف کے تودے کے نیچے دب کر زندہ دفن ہوگئے۔ علاقہ میں کل سے ہو رہی بھاری برف سے ایسا محسوس ہوراہ ہے گویا برفیلا طوفان آگیا ہو۔
اور گوریز سیکٹر کے بدوگام گاؤں میں معراج الدین (55) کا مکان اسی برفباری کے باعث برفانی تودہ گرنے کی زد میں آگیا۔ مکان کا مالک ان کی اہلیہ50سالہ عزی22سالہ بیٹا عرفان اور19سالہ بیٹی گلشن برف کے نیچے زندہ دفن ہوگئے۔

Title: four of a family killed in avalanche in kashmir in Urdu | In Category: کشمیر  ( kashmir ) Urdu News

Leave a Reply