کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پھر 4 دہشت گرد مارے گئے

سری نگر: جموں و کشمیر میں انتہاپسندوں کی دہشت گردی اور سلامتی دستوں کی دہشت گرد مخالف کارروائی ہے کہ تھمنے میں نہیں آرہی۔

انتہاپسندوں کے سلامتی دستوں پر حملے اور سلامتی دستوں کی جوابی کارروائی میں جنگجوو¿ں کی ہلاکت روز مرہ کا معمول بن گئی ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں جو شنبہ کی صبح پلامہ ضلع میں ہوا اس میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

فوج سے جاری بیان کے مطابق سلامتی دستوں کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ہنجن علاقہ میں کچھ انتہاپسند روپوش ہیں۔اس اطلاع پر سلامتی دستوں نے کارروائی کرتے ہوئے عدلاقہ کی گھیرا بندی کر کے تلاش مہم شروع کر دی۔

لیکن یہ تلاش مہم اس وقت مسلح تصادم میں بدل گئی جب دہشت گردوں نے سلامتی دستوں کی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔سلامتی دستوں نے ببھی جوابی کارروائی کی جس میں چار انتہاپسند مارے گئے۔

فوجی بیان کے مطابق جائے تصادم سے باھری مقدار میں اسلحہ بارود اور آلات حرب جیسا ساز و سامان پڑٓ ملا۔ابھی تک اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ ہلاک شدگان کون تھے اور کس تنظیم سے وابستہ تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four more terrorists killed in jks pulwama dist in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.