کشمیر کے رام بن ضلع میں ایک گاڑی کھائی میں جا گری، 4 ہلاک

سری نگر: (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں بدھ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں چار افراد جاں بحق ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال سے جموں کی طرف جارہی ایک گاڑی رام بن میں کیلا مور کے نذدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں چار افراد کی موت واقع ہوئی۔
جموں وکشمیر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ’بانہال سے جموں کی طرف جارہی ایک گاڑی رام بن کے کیلا مور کے نذدیک حادثے کا شکار ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed as a vehicle falls into gorge on jk highway in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply