کشمیر میں ایک بس کھائی میں جا گری،4 ہلاک

جموں:جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ میں اس وقت کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے جب سری نگر سے جموں جارہی ایک مسافر گاڑی منگل کی صبح ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقہ میں بشلری نالہ کے نذدیک سڑک سے پھسل کر پانچ سو فٹ گہری کھائی میں جاگری سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) رام بن نے یو این آئی کو بتایا ’ تین مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا جہاں ایک اور مسافر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پانچ زخمیوں میں دو بچے اور ایک خاتون میں شامل ہیں۔ زخمی خاتون کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Title: four killed 5 injured as bus falls into gorge in kashmir | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply