جموں و کشمیر کے ادھم پور میں بس حادثہ، 4 ہلاک

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پورہ میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثہ میں اس وقت کم از کم چار مسافر ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہوگئے جب ادھم پورہ کے رام نگر علاقہ میں بار مین کےنزدیک ایک منی بس سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
انہوں نے بتایا کہ چار مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ضلع اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک اسکولی بچہ بھی شامل ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed 35 injured in udhampur road accident in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply