کشمیر میں 4پولس اہلکار اور حزب المجاہدین کے دو انتہاپسند ہلاک

سری نگر: پولس کے مطابق بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں انتہاپسندوں کے حملے میں چار پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔پولس نے مزید بتایا کہ یہ واردات شوپیان ضلع کے بوناگام میں اس وقت پیش آئی جب ایک پولس پارٹی پر انتہاپسندوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔

انتہا پسندوں کیپولس پارٹی پر فائرنگ کی خبر ملتے ہی پولس کی بھاری جمیعت جائے وقوعہ روانہ کر دی گئی۔ گذشتہ ہفتہ عید پر علیحدہ حملوں میں تین پولس اہلکار جو باقاعدہ ڈیوٹی پر نہیں تھے انتہاپسندوں کی گولیوں کا شکار ہو گئے۔

جموں و کشمیر پولس کے مطابق اس سال وادی میں انتہاپسندوں کے حملوں میں اب تک 24پولس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔آج ایک دیگر واقعہ میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں حزب المجاہدین کے دو انتہاپسند مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے انتہاپسندوں میں وادی کے بہت پرانے اور بقید حیات انتہاپسندوں میں سے ایک الطاف احمد ڈار عرف الطاف کچرو بھی شامل ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four jk policemen killed in militant attack in shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply