جموں و کشمیر بینک کے 4ملازمین سڑک حادثہ میں ہلاک

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پیر کے روز ایک کار اور بس کی زبردست ٹکر میں جموں وکشمیر بینک کے چار ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کٹھوعہ کے برنوتی علاقہ کے سوڑی رزارٹ کےنزدیک یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے کٹھوعہ جارہی ایک کار حادثاتی طور پر روڑ ڈوائڈر پر چڑھ گئی اور دوسری سڑک پر مخالف سمت سے آنے والی ایک بس سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سبھی چار افراد جے کے بینک کے ملازم ہیں ، جو پٹھان کوٹ میں تعینات تھے۔ ہلاک شدگان کی شناخت راکیش چارک، موہن سنگھ، اجے کول اور انیل گپتا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس عہدیدار نے مزید بتایا کہ لاشیں ضلع اسپتال کٹھوعہ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائیں گی۔

Title: four j k bank employees killed in road accident in kathua | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply