پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں چار بی ایس ایف اہلکار ہلاک

جموں : منگل کی شب جموں کے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان کی فائرنگ میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے چار اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

جموں سے بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ اشرف چوکی پر تعینات پاکستان رینجرز نے رات9بج کر40منٹ پر رام گڑھ سیکٹر میںسرحد پر واقع بی ایس ایف چوکی پربلا اشتعال فائرنگ کی۔

پاکستان نے ہندوستانی چوکی پر ہلکے بھاری دونوں قسم کے اسلحہ سے حملہ کیا۔بی ایس ایف نے ہلاک جوانوں کی اسٹنٹ کمانڈنٹ جتیندر سنگھ ، سب انسپکٹر رجنیش ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رام نواس اور کانسٹبل ہنس راج کے طور پر کی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بی ایس ایف کے تین جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی بی ایس ایف افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four bsf personnel killed in pakistan rangers firing in samba in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
What do you think? Write Your Comment