شوپیان میں شہریوں کی ہلاکت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے: عمر عبداللہ

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ شوپیان میں شہریوں کی ہلاکت کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائے۔
جموں و کشمیر ریاستی اسمبلی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شوپیان معاملہ کی تحقیقات کرانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے۔انہوں نے پوچھا کہ آخر ایک نوجوان کو فوجی جیپ سے باندھنے کی اجازت دینے اور اس کا اسے معاوضہ بھی نہ دینے سے محبوبہ مفتی حکومت کا منشا کیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس اس فوجی کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔اس لیے اب آپ کی(وزیر اعلیٰ) اس یقین دہانی پر کیسے اعتبار کر سکتے ہیں کہ شوپیان ایف آئی آر منطقی انجام تک پہنچے گی۔

Title: former jammu and kashmir cm omar abdullah calls for sit probe of shopian civilian killings | In Category: کشمیر  ( kashmir )

Leave a Reply