جنوبی کشمیر میں گرینیڈ حملہ پانچ پولیس اہلکار زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جنگجو کے گرینیڈ حملہ میں پانچ پولیس والے زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ جنگجووں نے کل رات گئے پلوامہ کے کاک پورہ پولیس چوکی پر گرینیڈ سےحملہ کردیا جس میں 5 پولیس والے زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوراً ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تمام جنگجو تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 15 اگست کو لوہٹا میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر کئے گئے جنگجووں کے حملے میں ایک کمانڈنگ افسر شہید ہوگئے تھے اور 9 دیگر سیکورٹی جوان زخمی ہوگئے تھے۔ اس میں دو جنگجو بھی مارے گئے تھے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five policemen injured in grenade attack in pulwama in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply