کشمیر میں بینک وین پر فائرنگ میں5 پولیس اہلکار سمیت 7 ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کے روز نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں کم از کم 7 افراد بشمول پانچ پولیس اہلکار اور دو بینک ملازم ہلاک ہوگئے ۔ حملہ آور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی چھین کر لئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے ضلع کولگام کے پومبئی نامہ گاؤں میں جموں وکشمیر بینک کی کیش وین کو روک کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وین نہامہ بینک شاخ میں کیش جمع کرنے کے بعد کولگام ٹاون کی طرف آرہی تھی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ’نامعلوم بندوق برداروں نے اس وین کو روکتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار اور بینک کے دو ملازم موقعے پردم توڑ گئے ‘۔ انہوں نے بتایا ’حملہ آور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار بھی چھین کر لے گئے ہیں‘۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے افراد کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five policemen 2 security guards killed in kashmirs kulgam as militants target cash van in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply