جموں و کشمیر جنسی اسکینڈل میں پانچ مجرم قرار دیے گئے

نئی دہلی: چنڈی گڑھ کی ایک عدالت نے 2006میں جموں و کشمیر میں ایک جنسی اسکینڈل میں ،جس میں کچھ نابالغ بچیوںکا بھی جنسی استحصال کیا گیا تھا،اور جس میں کچھ اعلیٰ پولس افسران بھی ملوث تھے،پانچ افراد کو مجرم قرار دیا ہے۔

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے سی پاڈی ،سابق ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ محمد اشرف میر اور تین دیگر مقصود احمد، شبیر احمد لانگو اور شبیر احمد لاوے کو عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔

سزا کا اعلان 4جون کو کیا جائے گا۔عدالت نے دو ملزموں سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل انل سیٹھی اور ای دیگر ملزم معراج الدین ملک کو بری کر دیا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five found guilty in 2006 jk sex scandal in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply