جنو بی کشمیر کے کلگام ضلع میں انتہا پسندوں کا حملہ، 5 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے کئے گئے ایک گرینیڈ حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوؤں نے کولگام کے ونپوہ میں فوج کی ایک گاڑی کی طرف گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں وہاں سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی میں شامل پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ پورے علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تاحال کسی بھی جنگجو تنظیم نے اس گرینیڈ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five crpf men injured in militant attack in kulgam in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply