پہلی برف باری نے ہی حکومت کے اقدامات کی قلعی کھول دی: نیشنل کانفرنس

سری نگر: جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے ڈویژنل انتظامیہ سے تازہ برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ و ہ برف باری کے نتیجے میں منقطع ہوئے علاقوں اور دیہات کے ساتھ سڑک روابط بحال کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں اور ساتھ ہی شہر سری نگر اور وادی کے دیگر نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی ماہ ہوئی پہلی برف باری نے حکومت اور انتظامیہ کی کے بلند بانگ دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی اور برف باری کے 36گھٹنے تک حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے عوام کی راحت رسانی کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سال نو کی پہلی برف باری سے بند ہوئی سڑکیں ابھی تک نہیں بحال نہیں ہوپائی ہیں، جن میں کیرن سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کی رابطہ سڑکیں بحال نہ کرنے کے نتیجے میں کئی افراد بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے فوت بھی ہوئے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First snowfall in jammu kashmir expose tall claims of administration nc in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply