کشمیر میں اسپیشل آپریشن گروپ کیمپ کے قریب فائرنگ سے علاقہ میں افراتفری

سرینگر:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں خصوصی آپریشن گروپ (ایس اوجی) کے کیمپ کے قریب آج صبح گولیوں کی آواز سنائی دینے کے بعد جیناپورا علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جیناپورا میں واقع ایس اوجی کیمپ کے قریب تعینات حفاظتی اہلکاروں نے کچھ مشتبہ افراد کے آنے کی آہٹ کے بعد ہوا میں گولیاں چلنے کی آواز سنی۔
گولیوں کی آواز سن کر پورے علاقے میں سحری کرنے کے لئے جاگنے والے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ گولیوں کی آواز سن کر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے فورا تلاشی مہم شروع کر دی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ ایک سال میں شوپیاں میں دہشت گردانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Firing shots near sog camp in shopian in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply