کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی ،50دکانوں اورسات سے زائد عمارتیں جل کر راکھ

سری نگر:جموں کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں گزشتہ شب آتشزدگیسے ایک بینک سمیت 50 دکانیں اور کئی عمارتیں و دیگر املاک جل کر راکھہو گئیں۔ تاہم اس سانحہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ بازارکے اوورا میں لگنے والی آگ پر قابو پانے اور بجھانے کے لیےجب تک فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچتیں، آگ نے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے 24 دکانیں اور دو شاپنگ کمپلیکس جل کر راکھ ہو گئے۔ اس واقعہ میں جموں کشمیر بینک کی ایک شاخ کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
اس کے علاوہ آگ نے سات مکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا ۔ آگ لگنے کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق اگر فائر ٹینڈرز بر وقت پہنچ جاتیں تو اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire in kashmirs kupwara damages 50 shops in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply