کشمیر میں حضرت سید علی ہمدان کی درگاہ میں آتشزدگی

سری نگر: جموں و کشمیر کے دارالخلافہ سری نگر میں ڈل جھیل کے ساحل پر واقع حضرت سید علی ہمدان کی درگاہ میں بدھ کو علی الصباح آگلگ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لکڑی سے بنی اس درگاہ کی پہلی منزل پر آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جہاں فائر بریگیڈ کے عملہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے بر وقت آگ پر قابو پا لیا۔
فی الحال آگ سے نقصان اور آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سید ہمدان کی ولادت ایران کے ہمدان علاقہ میں ہوئی تھی اور وہ علم ،اطمینا ن قلب اور سکون حاصل کرنے کے لیے21سال تک مختلف ممالک کا سفرکرتے رہے اور اس دوران انہوں نے1400علما و مشائخ سے شرف ملاقات وتلمذ حاصل کیا ۔انہوں نے1372عیسوی میں کشمیر کا سفر کیا تھا۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fire at hazrat syed ali hamdan shrine in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply