سری نگر میں بی ایس ایف کیمپ پر فدائین حملہ تینوں دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ختم

سری نگر: بی ایس ایف کیمپ پر فدائین کے حملے کے بعد بی ایس ایف اور دہشت گردوں کے درمیان 6گھنٹے تک چلنے والا زبردست تصادم بی ایس ایف کے ایک جوان اور تین دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہو گیا۔ فدائین حملہ کرنے والے یہ تینوں دہشت گرد بی ایس ایف کی جوابی کارروائی میں مارے گئے ۔ فدائین نے یہ حملہ سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بی ایس ایف کے کیمپ پر کیاتھا۔ ایئر پورٹ پر صبح کی تمام فلائٹیں منسوخ کئے جانے کے بعد پھر بحال کردی گئیں۔
موصول اطالع کے مطابق مسلح تصادم تقریباً ختم ہوچکاہے اور فی الحال دونوں طرف خاموشی ہے اور کسی بھی فریق کی جانب سے گولی داغے جانے کی آواز سنائی نہیں دے رہی ۔ پھر بھی تلاشی کا کام جاری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جائے تصادم پر کوئی دہشت گرد روپوش یا کوئی کارآمد بم تو موجود نہیں ہے۔ ایک پولیس اہلکار کو بھٹکتی ہوئی ایک گولی لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ وہ اس وقت ایک ریٹائرڈ سینئر پولیس افسر کی رہائش گاہ پر متعین تھا۔ دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ائرپورٹ کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’صبح کے وقت چند گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد ائرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ بحال ہوگیا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت احتیاطی اقدامات کے طور پر ائرپورٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کردیا گیا تھا جبکہ ائرپورٹ پر پروازوں کی آواجاہی معطل کردی گئی تھیبھاری مسلح جنگجوؤں کے ایک گروپ نے منگل کی علی الصبح قریب چار بجے ہمہامہ میں 182 بٹالین بی ایس ایف کیمپ میں داخل ہونے کے لئے گرینیڈ پھینکے اور بعدازاں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد حملہ آور کیمپ کے اندر داخل ہونے کے بعد احاطے میں واقع انتظامی بلڈنگ اور جے سو او میس میں داخل ہوئے۔ انہوں نے بتایا ’حملہ آوروں کی ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس ایف کے تین جوان زخمی ہوگئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fidayeen attack on bsf camp in srinagar in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply