شفیع بھٹ کے انتقال پر کانگریس ونیشنل کانفرنس سمیت تمام سیاسی لیڈروں کا اظہار تعزیت

سرینگر: جموں کشمیر کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شفیع بھٹ کے انتقال پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس سمیت کئی سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں اور تنظیموںنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلی محبوبہ مفتی، سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ،عمر عبداللہ ،کانگریس ترجمان و سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے ان کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ وہ طویل علالت کے بعدبدھ کو انتقال کر گئے۔ وہ 71 سال کے تھے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر بھٹ کو، جنہوںنے تلسی باغ رہائش گاہ پر بدھ کی صبح آخری سانس لی ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔
کشمیر بار ایسوسی ایشن میں کئی اہم عہدوں پر رہنے کے بعد مسٹر بھٹ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئے اور پارٹی کے ٹکٹ پر 1989 میں سرینگر پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا کے لئے منتخب کئے گئے، 1996 میں انہوں نے امیرکدال اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کی۔ بعد میں وہ نیشنل کانفرنس چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہو گئے اور 2002 میں امیرکدال سے اسمبلی کا الیکشن جیتے۔

Read all Latest kashmir news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from kashmir and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Farooq omar soz condole demise of mohammad shafi bhat in Urdu | In Category: کشمیر Kashmir Urdu News

Leave a Reply